ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں قانون اور احکام کی بالادستی پر سوال قائم کرنا، ریاست کو بدنام کرنا ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں قانون اور احکام کی بالادستی پر سوال قائم کرنا، ریاست کو بدنام کرنا ہے: ممتا بنرجی

Mon, 08 Jan 2024 18:12:39    S.O. News Service

کولکاتہ، 8/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپے کے دوران ای ڈی پر حملے کے کی وجہ سے جو لوگ مغربی بنگال میں قانون اور احکام کی بالادستی پر سوال قائم کر رہے ہیں وہ ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کولکاتا کے حوالے سےکہا کہ کولکاتا این سی آر بی کے مطابق کولکاتا کوبرسوں سے ملک کا محفوظ شہر قراردیا گیاہے۔

ٹی ایم سی سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنے خلاف تنقیدوں سے کوئی پریشانی نہیں ہےلیکن اگر کوئی ریاست کو بد نام کرنے کی کوشش کرے گا تو میں اس کے خلاف کھڑی ہوں گی۔ جو افراد مغربی بنگال میں قانون اور احکام کی بالادستی پرسوال قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ریاست کوبدنام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں کے گھر پر ریڈ کے دوران ای ڈی کے افسران کو شاہجہاں کے حامیوں نے حملہ کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے ای ڈی کے کچھ لیڈر زخمی ہو گئے تھے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ریاستی حکومت کو اس معاملے میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ 


Share: